25 فروری، 2016، 10:57 PM

افغانستان میں 10 داعش دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دیئے

افغانستان میں 10 داعش دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دیئے

مشرقی افغانستان میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے 10 دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں مبصرین داعش کو طالبان اور القاعدہ سے ہی منسلک سمجھتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مشرقی افغانستان میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے 10 دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں مبصرین داعش کو طالبان اور القاعدہ  سے ہی منسلک سمجھتے ہیں۔ افغانستان میں داعش سے تعلق رکھنے والے مقامی دہشت گردوں کی جانب سے حکام کے سامنے ہتھیار ڈالنے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔داعش نے حالیہ ہفتوں میں افغانستان کے مشرق میں حملے تیز کر دیے ہیں۔ننگرہار صوبے کے گورنر کے ترجمان کے مطابق  پہلی مرتبہ داعش کے دو کمانڈروں سمیت دس دہشت گردوں نے ہتھیار ڈالتے ہوئے افغان امن عمل میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔انہوں نے کہا کہ 14 طالبان دہشت گردوں نے بھی ہتھیار پھینک دیئے۔صوبائی امن کمیٹی کے سربراہ ملک نذیر نے بتایا کہ داعش کے یہ دس جنگجو ضلع شنوار میں سرگرم تھے۔

News ID 1862102

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha